24 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 5:31
کراچی:مختلف علاقوںمیں سرچ آپریشن،21 مشتبہ افرادزیر حراست
جیو نیوز - کراچی......شہر کے علاقے گزری میں پولیس نے سرچ آپریشن کےدوران21 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق گزری میں لوئر گزری اور پی این ٹی کے علاقے میں جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کاروائی کی گئی،گھر گھر تلاشی کےدوران پورے علاقے کا محاصرہ کیا گیا۔
سرچ آپریشن کے اختتام پر 21 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا،مشتبہ افراد سے تفتیش جاری ہے،شہر کے دیگر علاقوں سے 4ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔