24 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 5:47
ساہیوال میں ٹریلر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار دو افراد جاں بحق
جیو نیوز - ساہیوال .......ساہیوال میں ٹریلر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار دو افراد جاں بحق ہوگئے ،نوشہرو فیروز میں مسافر کوچ الٹ گئی۔ حادثے میں 25سے زائدمسافرزخمی ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کےمطابق ساہیوال میں جی ٹی روڈ پراڈا یوسف والا کےقریب ٹریلراورموٹرسائیکل میں ٹکر ہوگئی۔ جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔
ادھر نوشہروفیروز میں قومی شاہراہ پر کھاہی راہو کےمقام پر مسافر کوچ الٹ گئی۔کوچ میں سوار افراد کراچی سے ملتان جارہے تھے۔حادثے میں خواتین اوربچوں سمیت 25مسافر زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو علاج کےلئے ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردیاگیاہے۔