تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 15:31

بھارت سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے، جنرل راحیل

جیو نیوز - راولپنڈی......آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ بھارت مسلسل سرحدی خلاف ورزی کررہا ہے، بھارتی اشتعال انگیزی دہشت گردی کے خلاف جنگ سےپاکستان کی توجہ ہٹانےکی کوشش ہے۔

یہ بات انہوں نے لائن آف کنٹرول کے دورے کے موقع پر جوانو ں سے خطاب میں کہی اور بھارتی فائرنگ کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی پر پاک فوج کی تعریف بھی کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے لائن آف کنٹرول پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا، سرحدوں پر ڈیوٹی دینے والے جوانوں سے ملاقات کی، بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ کے بھر پور جواب دینے پر جوانوں کی تعریف کی اور فوجیو کو عید الاضحی کی پیشگی مبارک باد بھی دی۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہاکہ بھارت لائن آف کنٹرول اورورکنگ باؤنڈری پرسیزفائرلائن کی مسلسل خلاف ورزی کررہاہے، بھارتی اشتعال انگیزی دہشتگردی کیخلاف جنگ سےپاکستان کی توجہ ہٹانےکی کوشش ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ پاک فوج جنگوں کا تجربہ رکھنے والی سخت جان فوج ہے ، پاک فوج نےدومختلف نوعیت کی جنگیں کامیابی سے لڑیں، پاک فوج مادروطن کےایک ایک انچ کادفاع کرنےکی اہلیت رکھتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.