تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
24 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 15:47

پشاور سمیت خیبرپختون خوا کے بعض علاقوں میں آج عیدالاضحیٰ منائی گئی

جیو نیوز - پشاور.......پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے بعض علاقوں میں آج عید الاضحیٰ منائی گئی۔ پشاور کی مختلف مساجد میں نماز عید کے اجتماعات ہوئے۔

پشاور کی تاریخی مسجد مہابت خان سمیت شہر کی مختلف مساجد میں نمازعید کے اجتماعات ہوئے۔ نماز عیدکے موقع پرملکی سلامتی، قوم میں اتحاد ویک جہتی اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

خیبرپختونخوا میں مقیم افغان مہاجرین بھی آج عید منارہے ہیں۔ اس سلسلے میں شمشتو کیمپ اور جلوزئی کیمپ میں نماز عید کے اجتماعات منعقد ہوئے۔ شہریوں نے ایک دوسرے کو عید کی مبارک باد دی اور سنت ابراہیمی کی پیروی میں جانوروں کی قربانی کی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.