25 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 1:15
کوہاٹ: دینی مدارس میں سرچ آپریشن، 2مشتبہ افراد زیرحراست
جیو نیوز - کوہاٹ........کوہاٹ میں سیکورٹی خدشات کے پیش نظر مختلف علاقوں میں 100سے زائد دینی مدارس میں پولیس اور خفیہ اداروں کا سرچ آپریشن کیا گیا۔ اس دوران 2مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
ڈی پی او صہیب اشرف کے مطابق خفیہ اداروں کی جانب سے عید الالضحی پر ممکنہ دہشت گرد کارروائی کے پیش نظر مختلف علاقوں میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی جانب سے سرچ آپریشن کیا گیا۔ ذیرحراست میں لیے گئے افراد کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔