تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 1:31

پاک بھارت وزراعظم کی ملاقات ایجنڈے پر نہیں، اسحاق ڈار

جیو نیوز - نیویارک..........بھارتی حلقوں نے دعویٰ کیا ہے کہ 28ستمبر کی شام پاک بھارت وزراعظم کی نیویارک میں ملاقات ہونے کی گنجائش موجود ہے، تاہم وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے واضح کیا ہے کہ ایسی ملاقات ایجنڈے پر نہیں ہے۔

اس بات کا ذکر وزیر خزانہ نے نیویارک میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مسجد میں انہیں خطاب کی دعوت دیے جانے پر بعض افراد نے ان کے خلاف نعرے بھی لگائے۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور مودی کی ملاقات کے بارے میں فی الحال کچھ کہا نہیں جاسکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.