25 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 2:3
بولان: گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، ماجد ابڑو محفوظ
جیو نیوز - بولان..........مسلم لیگ ن کے ایم پی اے ماجد ابڑو کی گاڑی پر بولان کے علاقے گوکرد میں نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ ہوئی، تاہم نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ لیویز ذرائع کے مطابق ماجد ابڑو اپنی گاڑی پر کوئٹہ سے نصیر آباد آرہے تھے۔
واقع کے بعد ایف سی اہلکاروں کی سخت سیکورٹی میں انھیں نصیر آباد روانہ کردیا گیا۔ لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ معاملہ ذاتی دشمنی کی وجہ سے پیش آیا۔