تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 4:59

کراچی کا امن مستحکم اور دیرپابنائیں گے ، ڈاکٹر عشرت العباد

جیو نیوز - کراچی.......کراچی عید الاضحی کے موقع پر گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان نے پولوگراونڈ میں نماز عید ادا کی اور لوگوں سے عید مل کر عید کی مبارک باد دی۔

کراچی میںعید الاضحی کے موقع پر گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے پولو گراونڈ میں نماز عید ادا کی اس موقع پر کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

گورنر سندھ عشرت العباد نے کہا ہے کہ کراچی کا امن مستحکم اور دیر پا بنائیں گے ، قربانی کی کھالوں سے متعلق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہوئی تو سخت کارروائی کی جائے گی ۔کراچی میں امن وامان قائم ہواہے، امن وامان کااثرکاروباری اوردیگرتمام طبقات پرپڑاہے۔

اس موقع پر پاکستان کی سلامتی اور استحکام کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئی، جب کہ شہر بھر کے 3113 مساجد ،224 امام بارگاہوں اور نماز عید کے دیگر448 کھلے مقامات میں عید الاضحی کے نماز پڑھی گئی، شہر کے مختلف علاقوں میں نماز عید کے بعد سنت ابراہیمی کی ادائیگی بھی کی جارہی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.