25 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 12:59
ن لیگ نے پی پی کی مفاہمتی پالیسی کا مثبت جواب نہیں دیا،خورشید شاہ
جیو نیوز - سکھر ......قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے پیپلزپارٹی کی مفاہمتی پالیسی کا مثبت جواب نہیں دیا ، پنجاب میں پارٹی کارکنوں کے ساتھ زیادتیاں کی جارہی ہیں ۔
سکھر میں جیونیوزسے گفتگومیں سید خورشید شاہ نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف یا ق لیگ سمیت کسی بھی جماعت کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوسکتی ہے۔
انہوں نے سانحہ منی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ اتفاقی حادثہ تھا،سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ مسلح افواج دہشت گردوں کے خلا ف کامیابی سے جنگ کررہی ہیں۔