تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 13:48

جیو نیوز پر خبر چلنے کے بعد شہلا کے والدین ایدھی سینٹر میٹھادر پہنچ گئے

جیو نیوز - کراچی......گزشتہ روزجیو نیوز پر خبر چلنے کے بعد شہلا کے والدین ایدھی سینٹر میٹھادر پہنچ گئے۔ شہلا کے والدین کا کہنا ہے کہ جیو نیوز پر شہلا کی ایدھی سینٹر میں موجودگی کی خبر سن کر یہاں آئے ہیں،جیو کے شکرگزار ہیں، عید کی خوشیاں دوبالا ہو گئیں۔

شہلا کے والدین نے ایدھی فائونڈیشن سے درخواست کی ہے کہ بچی کوجلد ان کے حوالے کیا جائے۔ واضح رہے کہ مومن آباد سے تعلق رکھنے والی شہلا ڈیڑھ ماہ سے لا پتا تھی، جیو نیوز نے شہلا کی ایدھی سینٹر میں موجودگی کی خبر نشر کی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.