25 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 14:4
منیٰ حادثہ: یوسف رضا گیلانی کےبھانجے اسد مرتضیٰ گیلانی لاپتہ
جیو نیوز - ملتان........ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کےبھانجے اسد مرتضیٰ گیلانی منیٰ حادثےکےبعد سے لاپتہ ہیں۔اسد مرتضیٰ کے اہل خانہ نے اس حوالے سے سفارت خانہ سے رابطہ کرلیا۔
اسد مرتضیٰ کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ منیٰ حادثہ کے بعد سے اسد مرتضیٰ سےاب تک رابطہ نہیں ہوا، وہ اپنا تیسرا حج ادا کرنے کیلئے سعودی عرب گئے تھے۔ واضح رہے کہ اسدمرتضیٰ گیلانی رکن قومی اسمبلی بھی رہ چکےہیں۔