تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 15:31

کراچی:سی ٹی ڈی کی کارروائی، خود کش جیکٹ برآمد

جیو نیوز - کراچی.......کراچی میں کورنگی سے گرفتار مبینہ دہشت گرد کی نشاندہی پر سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے ایک خود کش جیکٹ برآمد کرلی۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ایک ہفتہ قبل کورنگی سے کالعدم تنظیم کے گرفتار مبینہ دہشت گرد عمر حیات نے کورنگی گراؤنڈ میں موجود تیار خود کش جیکٹ کی نشاندہی کی تھی۔

سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے کورنگی گراؤنڈ سے تیار خودکش جیکٹ برآمد کرلی۔ گرفتار دہشت گرد سے بارودی مواد اور خودکش جیکٹ برآمد کی گئی تھی اورحکام کے مطابق عمرحیات کامرہ پر دہشت گرد حملے کا مبینہ ماسٹر مائنڈ بھی بتایا جاتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.