25 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 15:47
بدعنوانیوں کے تین معاملات میں ڈاکٹرعاصم کیخلاف تحقیقات کی اجازت
جیو نیوز - کراچی.......چیئرمین نیب نے بدعنوانیوں کے تین معاملات میں ڈاکٹرعاصم حسین کے خلاف تحقیقات کی اجازت دے دی۔ سینئرصحافی انصارعباسی کی رپورٹ کے مطابق ایل این جی کے کیس میں ڈاکٹرعاصم کے خلاف پہلے ہی تفتیش کی جارہی ہے ۔
اب چیئرمین نیب نے ان کے خلاف مزید تین معاملات میں تحقیقات کی اجازت دے دی ہے۔ ڈاکٹرعاصم پرالزام ہے کہ انہوں نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل میں قواعد وضوابط کے برخلاف 19 نجی کالجوں کو رجسٹر کیا ۔
ڈاکٹرعاصم کے خلاف دو اسپتالوں کے حوالے سے اراضی پر مبینہ قبضے کا معاملہ بھی شامل ہے ۔ اس کے علاوہ کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی کو سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے غیرمعمولی رعایت دلوانے کا الزام بھی ڈاکٹر عاصم پر ہے۔ ان تینوں معاملات میں تحقیقات کی ذمے داری نیب کراچی کے سپرد کی گئی ہے۔