تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 16:3

بانکی مون نے ہمیشہ پاکستان، انڈیا پر مسائل کے حل پر زور دیا

جیو نیوز - نیویارک.......اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کے ترجمان نے کہا ہے کہ سیکریٹری جنرل نے ہمیشہ پاکستانی اور بھارتی رہنمائوں پر ایک دوسرے سے ملنے اور مسائل مذاکرات سے حل کرنے پر زور دیا ہے ۔

بان کی مون کے ترجمان نے یہ بات پریس بریفنگ کے دوران کہی ۔ ترجمان سے سوال کیا گیا کہ پاکستانی اور بھارتی وزرائے اعظم جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کررہے ہیں۔ کیا بان کی مون ان کے درمیان ملاقات کی حوصلہ افزائی کریں گے ؟

اس پر ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستانی اور بھارتی رہنمائوں کی ملاقاتوں کا ہمیشہ خیرمقدم کیا ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ سیکریٹری جنرل جب بھی دونوں ملکوں کے رہنمائوں سے ملے تو انہوں نے مذاکرات کی اہمیت پر زور دیا ہے ۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ جنرل اسمبلی کا اجلاس شریک لیڈروں کو موقع فراہم کرتا ہے کہ وہ ایک دوسرے سے بات کریں اور اپنے مسائل حل کریں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.