تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
25 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 16:35

سانحہ منیٰ، کراچی کی ماں بیٹی کے بارے میں اطلاعات نہیں مل رہیں

جیو نیوز - کراچی.......منیٰ حادثے میں کراچی کے ایک خاندان کی دو خواتین ماں بیٹی حفصہ شعیب اور زرین نسیم کے بارے میں اطلاعات نہیں مل رہیں جبکہ حفصہ کے شوہر شعیب شاہد شدید زخمی ہوگئے۔

ماں کی منتظرمعصوم بچیوں کے سوال بڑوں کو رلا دیتے ہیں۔غمزدہ خاندان پریشان ہے کہ سرکاری سطح پراب تک تصدیق یا تردید نہیں ہوئی، معلومات کا حصول مشکل ہوگیا ہے ۔دوسری جانب شدید زخمی شعیب اپنے دیگر عزیزوں کے ساتھ واپسی کی ایک ہی فلائٹ حاصل نہیں کرپارہا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.