26 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 3:15
کراچی: رینجرز آپریشن میں کھالیں چھیننے والے 4ملزمان گرفتار
جیو نیوز - کراچی..........کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں رینجرز کی جانب سے کارروائی کی گئی ہے۔ جس کے دوران قربانی کی کھالیں چھیننے والے 4ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق رینجرز نے لیاقت آباد کے علاقے قاسم آباد میں کارروائی کی۔ جس کے دوران 4ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔
رینجرز حکام کے مطابق ملزمان کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے ہے، جن کے قبضے سے زبردستی چھینی گئی قربانی کے جانوروں کی کھالیں بھی برآمد کرلی گئیں ہیں۔