26 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 3:47
وہاڑی: پارک میں جھولا ٹوٹ گیا، 50سے زائد افراد پھنس گئے
جیو نیوز - وہاڑی.........وہاڑی کے مقامی پارک میں نصب جھولے کا ایکسل ٹوٹنے سے 50سے زائد افراد جھولے میں پھنس گئے، تاہم خوش قسمتی سے جھولا نیچے گرنے سے محفوظ رہا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق فرید جوائے لینڈ میں عید پر بے حد عوام کا ہجوم تھا، اس دوران اس جوائے لینڈ میں نصب ایک جھولے کا ایکسل اچانک اس وقت ٹوٹ گیا، جب اس جھولے میں معتدد خواتین اور بچے اس جھولے میں بیٹھ کر انجوائے کررہے تھے۔
حادثے کے نتیجے میں 50سے زائد افراد اس جھولے میں پھنس گئے۔ بعد ازاں ریسکیو اور واپڈ کی کرینوں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر مدد کی اور اس مشکل میں پھنسے لوگوں کو بحفاظت جھولے سے اتار لیا گیا۔