26 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 5:15
ورکنگ باونڈری پردیواربرداشت نہیں ہوگی،سیکریٹری خارجہ
جیو نیوز - نیویارک.........بھارت کا جنگی جنون بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ ورکنگ باونڈری پر دیوارکی تعمیر کا معاملہ پاکستان نے اقوام متحدہ میں اٹھایا ہے۔نیویارک میں پاکستان کے سیکریٹری خارجہ اعزازچوہدری نےکہاہے کہ بھارت ورکنگ باونڈری پر دیوار بنا رہاہے جو کسی صورت برداشت نہیں کی جاسکتی۔
ایسی کچھ اطلاعات تھیں کہ بھارتی سیکورٹی فورسز ورکنگ باونڈی پردیوار تعمیرکر رہی ہے، یہ عمل دونوں ملکوں کے درمیان طے پانے والے سمجھوتے کی خلاف ورزی ہے کہ ورکنگ باونڈری اور لائن آف کنٹرول پرتعمیراتی کام نہیں ہو گا اور یہ اس سمجھوتے کی خلاف ورزی ہے۔
اعزاز چوہدری نے کہاہے کہ اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب نے یہ معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھایا ہے، ’’ہم نے اس مسئلے کو اقوام متحدہ میں اٹھایا ہے‘‘۔
پاکستان کی مستقل مندوب نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اورسیکیورٹی کونسل کے صدرکو خط لکھا ہے اوران سے درخواست کی ہےکہ اس خط کو سرکاری دستاویزات کے طور پر لیا جائے۔ہم سمجھے ہیں کہ بھارت کو ورکنگ باونڈی پر اس طرح کی سرگرمی نہیں کرنی چاہئے۔