تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 5:31

سانحہ منیٰ: 717 شہدا میں سے 500 کی تصاویر جاری کردی گئیں

جیو نیوز - مکرمہ مکرمہ........سانحہ منیٰ کے 717 شہدا میں سے 500 کی تصاویر جاری کردی گئیں۔ شہدا کے نام اور قومیت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق مکہ مکرمہ کے معیصم سرد خانے کی انتظامیہ نے 500 شہدا کی تصاویر حج مشنز کے حوالے کردیں ہیں جن میں شہدا کی قومیت اور نام ظاہر نہیں کیے گئے ہیں۔

پاکستان کے سفیر منظورالحق اور قونصل جنرل آفتاب کھوکھر نے المعیصم سردخانے کا دورہ کیا اور شہید ہونے والے پاکستانیوں کی شناخت کے لیے انتظامیہ سے بات کی۔

جیونیوز سے گفت گو کرتے ہوئے پاکستانی سفیر نے کہا کہ 7 پاکستانی حجاج کی شناخت ہونے کے بعد ان کی تدفین کا عمل شروع کیا جائے گا۔

قونصل جنرل نواز کھوکھر نے جیونیوز کو بتایا کہ سرکاری طور پر شہدا اور زخمیوں کی کوئی فہرست جاری نہیں ہوئی ہے۔ سعودی انتظامیہ سے رابطے میں ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.