تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 6:3

عیدقرباں کےموقع پر رینجرزکےکراچی سمیت کئی شہروں میں چھاپے

جیو نیوز - کراچی........عیدقرباں کےموقع پر رینجرزنےکراچی سمیت کئی شہروں میں چھاپےمارےہیں اور چھینی گئی کھالیں قبضےمیں لے کر سیاسی جماعت کےکارکنوں اورکالعدم تنظیم کے افردکوحراست میں لےلیا۔جمعہ اورہفتے کی درمیانی شب رینجرزنے کراچی میں لیاقت آبادکےعلاقےقاسم آباد میں کارروائی کی اورسیاسی جماعت سےتعلق رکھنےوالے 4افرادکوحراست میں لے کر چھینی گئی کھالیں قبضےمیں لےلیں۔

جمعہ کودن میں بھی لیاقت آباد، لانڈھی، فیڈرل بی ایریا، پی آئی بی، جمشید کوارٹر اور جیکب لائن میں چھاپےمارےگئےتھےجن میں گیارہ افرادکوگرفتارکرکے ڈیڑھ سوسےزائد کھالیں قبضے میں لی گئی تھیں ۔رینجرزکےمطابق گرفتار ملزمان میں سے 8 کا تعلق سیاسی جماعت جب کہ 3 کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے۔

حیدرآباد میں بھی رینجرز نے چھاپے مارکر غیر قانونی طور پر کھالیں جمع کرنے والی سیاسی جماعت کے 12 اور کالعدم تنظیم کے 8کارکنوں کوگرفتار کرکے سیکڑوں کھالیں قبضے میں لے لیں۔

پرانا نواب شاہ کے علاقے میں بھی سیاسی جماعت کے دفتر پر رینجرز اورپولیس نے کارروائی کی اور سیکڑوں کھالیں قبضے میں لےکر سیاسی جماعت کے عہدیدار کو حراست میں لےلیا۔

سکھر کے علاقے میانی روڈ میں بھی سیاسی جماعت کے کیمپ پر چھاپہ مارکر 300 سے زائد کھالیں تحویل میں لے لی گئیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.