تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 6:43

عالمی رہنما تمام بچوں کو تعلیم کا حق دینے کیلئے اقدامات کریں، ملالہ

جیو نیوز - نیویارک.......نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے عالمی رہنماؤں پر زور دیا ہے کہ وہ تمام بچوں کو تعلیم کا حق دینے کے لیے اقدامات کریں ۔

نیویارک میں ترقی کے بارے میں اقوام متحدہ کی سربراہ کانفرنس میں شریک عالمی رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے ملالہ یوسف زئی نے کہا کہ تعلیم حق ہے،تعلیم امن ہے۔

انہوں نے عالمی رہنماؤں سے کہا کہ وہ پاکستان ،بھارت ،شام اور دنیا بھر کے بچوں سے امن ، خوشحالی اور تعلیم کا حق دینے کا وعدہ کریں ۔

اقوام متحدہ کے سربراہی اجلاس کا مقصد انتہائی غربت اور دیگر عالمی مقاصد کے خاتمے کے لئے ایک جرات مندانہ خاکہ اپنانا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.