تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 6:59

صادق آباد : پولیس کا ایک مکان پر چھاپا،72کھالیں ضبط2افراد زیر حراست

جیو نیوز - صادق آباد .....صادق آباد میں پولیس نے ایک مکان پر چھاپا مار کربہتر (72)کھالیں ضبط کر کے دو افراد کو حراست میں لے لیاہے ، ملزمان تھانے سے غائب ہیں۔

سٹی پولیس صادق آباد کے مطابق پولیس نے غفور آباد میں ایک گھر پر چھاپہ مار کر بہتر کھالیں برآمد کر لیں پولیس کے مطابق جمع کی گئی کھالوں سے قبل اجازت نہیں لی گئی تھی۔

دونوں افراد کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جاتا ہے۔ذرائع کے مطابق حراست میں لئے گئے دونوں ملزمان پولیس کی مبینہ ملی بھگت سے تھانے سے فرار ہوگئے ہیں جبکہ کھالیں پولیس کے قبضے میں ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.