26 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 8:35
کراچی: سرجانی ٹاؤن میں رینجرز کی کارروائی، ٹارگٹ کلر گرفتار
جیو نیوز - کراچی.......رینجرز نے گزشتہ روز کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں اور مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کے قتل میں ملوث ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم محمد ریحان حسین عرف بہاری ایم کیو ایم سیکٹر اے سرجانی کا انچارج ہے ۔ملزم پولیس اہلکاروں ،مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کے قتل کے علاوہ بھتا خوری ، اغوا برائے تاوان ، کھالیں چھیننے، چائنا کٹنگ اور زبردستی فطرہ وصول کرنے میں بھی ملوث ہے۔
ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم ریحان عرف بہاری نے سرجانی میں ٹارگٹ کلرز کی ٹیم چلانے اور ٹارگٹ کلرز کو اسلحہ فراہم کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔