تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 12:43

سرتاج عزیز کی کویت اور سعودی وزرائے خارجہ سے ملاقات

جیو نیوز - نیو یارک......مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے نیویارک میں سعود ی عرب اورکویت کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کی اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

سرتاج عزیز نے سانحہ منیٰ پر سعودی وزیر خارجہ عدل بن احمد الجبیرسے اظہار افسوس کیا،سعودی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مستقبل میں سانحہ منیٰ جیسے واقعات سے بچنے کیلئے منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔

سرتاج عزیز نے سعودی وزیر خارجہ کو دورہ پاکستان کی دعوت دی،جو سعودی وزیر خارجہ نے قبول کر لی۔دونوں رہنماؤں نےخطے خصوصاًیمن اور افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔سرتاج عزیز نے سعودی وزیر خارجہ کو ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی جارحیت سے آگاہ کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.