تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 12:59

منیٰ میں بھگدڑ سے 11پاکستانیوں کی شہادت کی تصدیق ،300تاحال لاپتہ

جیو نیوز - کراچی......منیٰ میں بھگدڑ کے دوران 11پاکستانیوں کی شہادت کی تصدیق ہو گئی ہے،300سے زائد پاکستانی اب بھی واقعے کے بعد سے لاپتہ ہیں۔

سعودی عرب میں پاکستانی سفیر نے لاپتہ افراد کے لواحقین اور گروپ کے افراد کو مردہ خانے اور اسپتالوں میں جاکر اپنے پیاروں کو ڈھونڈنے کی ہدایت کی ہے۔

ایک پاکستانی کی شناخت رحیم یارخان کے سیٹلائٹ ٹاؤن سے تعلق رکھنے والے توصیف افتخارکی حیثیت سے ہو ئی ہے جس کی تصدیق ان کے اہل خانہ نے بھی کردی ہے۔

اس سے قبل ملتان کی 7سالہ ثمرین کے شہید ہونے کی تصدیق کی گئی تھی، سانحہ منیٰ میں ثمرین کی شہادت کی اہل خانہ نےتصدیق کردی ہے۔ ثمرین والدہ اور بہن کے ہمراہ حج کرنے سعودی عرب گئی تھی۔ سانحہ منیٰ میں بھگڈر کے واقعے کے بعد ریسکیو اہلکار توصیف افتخار اور ثمرین کی میت اسپتال لے گئے تھے جہاں اب ان کی شہادت کی بھی تصدیق ہو گئی ہے۔

سانحہ منیٰ کے بعد 3سو سے زائد پاکستانی اب بھی لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے، منیٰ میں بھگدڑ کے دوران شہید 717میں سے 5سوسے زائد شہیدوں کی تصاویر جاری کی جا چکی ہیں، معیصم سرد خانے کی جانب سے جاری تصاویر حج مشنوں کو بھی فراہم کی گئی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.