تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 15:15

قربانی کی کھالوں سے متعلق بینرز ہٹانا کوئی حل نہیں، حافظ نعیم

جیو نیوز - کراچی......امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ حکومت سب کے بینرز نہ ہٹائے، پابندی قربانی کی کھالوں کے غلط استعمال پر لگائے۔

کراچی کے علاقے ملیر گرین ٹاؤن میں الخدمت کی جانب سے اونٹ کی قربانی کی گئی، اس موقع پر حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ضابطۂ اخلاق میں زبرستی کھالیں جمع کرنے پر پابند ی تھی لیکن الخدمت کے کیمپ میں بیٹھے لوگوں کو اٹھا دیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ الخدمت جو کھالیں جمع کرتی ہے اس کا حساب رکھتی ہے اور قربانی کی کھالوں کا پیسہ کسی غلط کام میں استعمال نہیں ہوتا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.