تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 17:31

خدمت خلق فاؤنڈیشن کو کھالیں جمع کرنے سے روکا جارہا ہے: فاروق ستار

جیو نیوز - کراچی......ایم کیو ایم نے الزام لگایا ہے کہ خدمت خلق فاؤنڈیشن کو کھالیں جمع کرنے سے روکا جارہا ہے، خدمت خلق فاؤنڈیشن کی 60ہزار کھالیں چھین لی گئی ہیں۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے اعلان کیا ہے کہ کھالیں جمع کرنے کا آپریشن اسی وقت بند کررہے ہیں۔

ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے طارق گراؤنڈ میں پریس کانفرنس کی، ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ خدمت خلق فاونڈیشن کو کھالیں جمع کرنے سے روکا جارہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کھالیں دینے اور کھالیں جمع کرنے والے کارکنوں کو دھمکیاں دی گئیں، کوئی کھال جبری طور پر جمع نہیں کی،ایم کیو ایم کو 60ہزار کھالوں سے محروم کیا گیا، کھالوں سے لدی سو سے زیادہ گاڑیوں کو چھینا گیا۔

کمشنر کا اجازت نامہ تمام ڈرائیورز کے پاس تھا، ٹھیکے داروں کے ٹرک ابھی تک تھانوں میں بند ہیں، جس نے کے کے ایف کو کھالیں جمع کرنے سے روکا اس نے قانون کو توڑا، ہم چاہتے ہیں کہ بات چیت کے ذریعے اس مسئلے کو حل کریں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.