تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 17:31

کراچی:گرفتار ٹارگٹ کلر 28 ستمبر تک ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے

جیو نیوز - کراچی......کراچی کی مقامی عدالت نے مبینہ ٹارگٹ کلرریحان حسین عرف بہاری کو راہداری ریمانڈ پر 28ستمبر تک رینجرز کے حوالے کردیا، ملزم کو گزشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم محمد ریحان حسین عرف بہاری ایم کیو ایم سیکٹر اے سرجانی کا انچارج ہے۔ملزم پولیس اہلکاروں،مختلف سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کے قتل کے علاوہ بھتا خوری، اغوا برائے تاوان، کھالیں چھیننے، چائنا کٹنگ اور زبردستی فطرہ وصول کرنے میں بھی ملوث ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم ریحان نے سرجانی ٹاؤن میں ٹارگٹ کلرز کی ٹیم چلانے اور ٹارگٹ کلرز کو اسلحہ فراہم کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔

ملزم ریحان عرف بہاری کو آج جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی کی عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ ملزم کو عید کی تعطیلات کے بعد انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.