تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 18:3

کراچی:آلائشیں اٹھانے کے نتظامیہ کے دعوےدھرے رہ گئے

جیو نیوز - کراچی.......کراچی میں قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اٹھانے کے لیے انتظامیہ کی جانب سے دعوے تو بڑے بڑے کئے گئے لیکن انتظامات نہ ہوئے۔ شہر میں آلائشیں اٹھانے کے ناقص انتظامات کی وجہ سے شہریو ں کو مشکلا ت کا سامنا کرناپڑ رہا ہے۔

جگہ جگہ پڑی آلائشیں اور ان سے پھیلنے والا تعفن ،کیا یہی ہیں شہری انتظامیہ کے انتظامات۔ کراچی میں سنت ابراہیمی کی ادائیگی دوسرے روز بھی جاری ہے۔

شہری انتظامیہ کی جانب سےآلائشیں ٹھکانے لگانے کے لئے اعلانات تو بہت کئے گئِے لیکن ہوا کچھ مختلف۔ سڑکوں اور گلیوں میں جگہ جگہ آلائشیں پڑی رہیں۔ جس کی وجہ سے شہریوں کا باہر نکلنا مشکل ہوگیا۔

بچے بھی صفائی نہ ہونے کے باعث کھیلنے کودنے سے محروم ہوگئے جبکہ آلائشوں سے پھیلنے والے تعفن نے پریشانیوں میں مزید اضافہ کردیا، جس سے بیماریاں پھیلنے کا بھی شدید خدشہ ہے۔

شہری انتظامیہ نےآلائشیں ٹھکانے لگانے کے لیے 18 ٹاؤنز میں مختلف مقامات مختص کیے ہیںلیکن عملے کی ناقص کارگردگی کے باعث شہری انتظامات سے مطمئن نظر نہ آئے۔

کراچی ملیر ہالٹ یوسی 6 میں آلائشوں کی برووقت صفائی نہ ہونے کے باعث آپریشنل آفیسر کو برطرف کردیا گیا۔ بقر عید کے خاص موقع پر ضلع لانڈھی کورنگی کی مونسپل کمشنر قُرعت العین صفائی کو ممکن بنانے کیلئے سخت ہدایت جاری کی۔

یوسیزسے شکایت ملنے پر علاقے کا دوراہ کیا اور جگہ جگہ آلائش پڑی ملنے پرسخت غصے کا اظہار کیا۔ جس پر ملیر ہالٹ یوسی 6 اور 7 میں صفائی نہ ہونے اور آلائش کی بروقت نہ اُٹھانے پریوسی آفیسر خلیل کو برطرف کردیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.