تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 18:3

عید کا دوسرے دن :اناڑی ہویا کھلاڑی، قصائی آج بھی فل ڈیمانڈ میں

جیو نیوز - کراچی......عید الاضحی کے دوسرے دن بھی قربانی کا سلسلہ جاری ہے۔اناڑی ہو یا کھلاڑی،قصائی آج بھی فل ڈیمانڈ میں رہے۔ کہیں گوشت بن رہا ہے، کہیں تقسیم ہو رہا ہے اور کہیں بریانی، قورمے، بھنے گوشت کی خوشبو بھوک بڑھا رہی ہے۔

عید کے دوسرے دن بھی رونق لگی رہی،قربانی کا سلسلہ جاری رہا۔ جن کے ہاں پہلے دن قربانی ہوئی ،انہوں نےتوکلیجی نمٹا دی،آج کہیں سے آرہی ہےخوشبو پلاؤ کی تو کہیں ہو رہی ہے باربی کیو پارٹی کی تیاری۔

آج قربانی کرنے والے اپنے محلےداروں اوررشتے داروں میں گوشت تقسیم کرنے کے گھر میں پکے لذیذ کھانوں کا مزا لے رہے ہیں،خواتین کی ڈیوٹی آج بھی باورچی خانے میں لگی ہے۔

صبح اور شام کی شفٹ میں مسلسل کام ہورہا ہے، دسترخوان پر مزےدار کھانوں کا اہتمام ہورہا ہے،بڑے گھروں میں مصروف ہیں تو بچے پارکوں مِیں خوب ہلہ گلہ کر رہے ہیں،کوئی جھولہ جھولنے میں مگن ہے،تو کوئی اونٹ کی سواری کے مزے لے رہا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.