26 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 18:3
236پاکستانیوں کے شہید ہونے کی برطانوی اخبارکی خبرغلط ہے: دفترخارجہ
جیو نیوز - اسلام آباد....... دفترخارجہ کے ترجمان نے منیٰ حادثے میں 236پاکستانیوں کے شہید ہونے کی برطانوی اخبارکی خبرمستردکردی ۔
ایک برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ منیٰ حادثے میں 236 پاکستانی شہید ہوئے، حکومت ِ پاکستان نے برطانوی اخبار کی اس خبر کا نوٹس لے لیا ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اب تک صرف 9 پاکستانیوں کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے، پاکستانی سفارت خانہ میتوں کی شناخت کر رہا ہے، شناخت میں لاپتا حاجیوں کے ورثاإ کی مدد لی جا رہی ہے، لاپتا پاکستانی حاجیوں کی تلاش جاری ہیں۔