تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 18:36

سانحہ منیٰ :ملتان کی 8 سالہ شہید بچی کے گھر تعزیت کا سلسلہ جاری

جیو نیوز - ملتان........سانحۂ منیٰ میں ملتان کی 8سالہ بچی ثمرین بھی جاں بحق ہو گئی ،بچی کے گھر تعزیت کے لیے آنے والوں کا سلسلہ جاری ہے۔والدین کے پاس بچی کی میت کی تصویر تو موجود ہے لیکن میت کہیں نہیں مل رہی۔

حج میڈیکل مشن میں شامل لاڑکانہ کے ڈاکٹر امیرلاشاری بھی شہیدوں میں شامل ہیں جن کے اہل خانہ نے تصدیق کردی۔ فیصل آباد کے خالد رحمانی سانحہ منیٰ کے بعد سے لاپتا ہیں، ان کے خاندان غم سے نڈھال ہیں۔

ملتان کے علاقے قاسم بیلہ سے حج کی سعادت کے لئے اپنی والدہ اور بہن کے ساتھ جانے والی 8 سالہ بچی ثمرین بھی سانحہ منیٰ میں جاں بحق ہو گئی ۔ ثمرین کے والد مکہ میں ہی ٹیکسی ڈرائیور ہیں۔ لواحقین کے مطابق سانحۂ منیٰ میں بچی کی والدہ بھی زخمی ہوئی۔

والد محمد اکرم نے بھگدڑ میں شہید ہونے والی بچی کی تصویر اپنے موبائل میں اتار لی۔ اس دوران ریکسیو کارروائیوں میں ان کی بچی کی میت کہیں کھو گئی جبکہ والد زخمی اہلیہ کے ساتھ اسپتال چلا گیا۔

لواحقین کا کہنا ہے کہ دو روز سے بچی کی میت کو مکہ کے اسپتالوں اور سرد خانے میں تلاش کیا جا رہا ہے لیکن اس کی میت کہیں نہیں مل رہی ہے۔

ثمرین کے لواحقین کا کہنا ہے کہ سعودی حکام ان کی بچی کی میت ان کے حوالے کریں تا کہ اس کی تدفین والدین اپنے ہاتھوں سے کر سکیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.