تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
26 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 19:47

بابائے جمہوریت نوابزادہ نصراللہ خان کی 12ویں برسی

جیو نیوز - لاہور .......بابا ئےجمہوریت نوابزادہ نصر اللہ کوہم سے بچھڑے 12سال بیت گئےہیں۔ نوابزادہ نصراللہ خان کی سیاسی خدمات اور جمہوریت کیلئے طویل جدوجہد ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔

نوابزادہ نصر اللہ 1918 میں خان گڑھ ضلع مظفر گڑھ میں پیدا ہوئے،1933 میں مجلس حرار کے پلیٹ فارم سے سیاست کا آغاز کیا،قیام پاکستان کے بعد 50 سال تک سیاسی تحریکوں کے روح رواں رہے، 20سال قیدو بند کی صعوبتیں برداشت کی۔

حکمران اور حزب اختلاف دونوں نوابزادہ نصراللہ سے رموز سیاست سیکھتے رہے، سیاسی تبصرہ نگار انھیں بابائے جمہوریت کے نام سے یاد کرتے ہیں۔

نوابزادہ نصر اللہ کے سیاسی رفقاء کا کہنا ہے کہ مرحوم کرپشن کے مخالف اور جمہوریت کے زبردست علمبردار تھے، اے آر ڈی کے پلیٹ فارم پر بے نظیر بھٹو اور نواز شریف کو اکٹھا کیا اور جمہوریت بحال کراکے دم لیا۔

نوابزادہ نصر اللہ زبردست سخن ور بھی تھے، حالات حاضرہ پر بر محل شعر کہنے پر انھیں ملکہ حاصل تھا، پاکستانی سیاست کا تذکرہ انکے بغیر ادھورا ر ہے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.