تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 3:47

اقتصادی راہداری سے پاک چین نہیں، پورے خطے کو فائدہ ہوگا، وزیراعظم

جیو نیوز - نیویارک.........وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری سے پورے خطے کو فائدہ ہوگا اور یہ راہداری جنوب جنوب تعاون کی روشن مثال ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیویارک میں ’جنوب جنوب تعاون گول میز کانفرنس‘ سے خطاب میں کیا۔

’جنوب جنوب کانفرنس‘ چینی صدر شی جن پنگ اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون کی زیر صدارت میں ہوئی۔ اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ جنوب جنوب پلیٹ فارم خوش حالی اور ترقی کی بنیاد فراہم کرتا ہے، یہ تعاون ایک جیسے ملکوں کے درمیان ہے اور پاکستان جنوب جنوب تعاون کی ہر قسم کی حمایت کرتا ہے۔

وزیر اعظم نے چینی صدر کے وژن کی تعریف کی اور کہا کہ پاک چین اقتصادی راہ داری جنوب جنوب تعاون کی ایک روشن مثال ہے۔ اس راہداری سے صرف دونوں ملکوں کو ہی نہیں بلکہ پورے خطے کو فائدہ ہوگا اور معاشی بحالی و ترقی کے بہترین مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.