تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 4:4

کراچی: مـختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں، 37ملزمان گرفتار

جیو نیوز - کراچی.........کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کی کاروائیوں میں 37ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔ گرفتاریوں کے دوران غیر قانونی طور پر جمع کی گئی 1588کھالیں بھی قبضے میں لے لیں گئیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق گلبرگ ٹائون کے علاقے میں پولیس نے غیر قانونی طور پر کھالیں جمع کرنے والے 11افراد کو گرفتار کیا، جن سے 11کھالیں قبضے میں لے لیں۔ پولیس کے مطابق 11افراد میں سیاسی اور مزہبی جماعتوں کے افراد شامل ہیں۔

ایس ایس پی کورنگی تنویر عالم اوڈھو کے مطابق لانڈھی، کورنگی اور شاہ فیصل کالونی سمیت دیگر علاقوں میں کھالیں چھیننے والے 25سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن کے قبضے سے 1500کھالیں برآمد کر لی گئیں اور ساتھ یہ بھی کہا کہ رینجرز حکام کی کارروائیاں اس کے علاوہ ہیں۔

دوسری جانب ایس پی بلدیہ اعجاز ہاشمی نے بتایا کہ بلدیہ ٹاون سیکٹر 3میں کھالیں چھیننے والے 1ملزم کو گرفتار کیا گیا تو اس کے قبضے سے 71کھالیں برآمد ہوئیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.