تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 6:3

لاہور: حجاج کرام کی واپسی شروع،نجی ائر لائن کی پہلی پرواز پہنچ گئی

جیو نیوز - لاہور .....سعودی عرب سے حجاج کرام کی واپسی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے،جدہ سے لاہور کیلئے نجی ائر لائن کی پہلی پرواز 35حاجیوں کو آج صبح 5بجے لاہور ائر پورٹ پہنچی ۔ پی آئی اے کی پروازوں کی واپسی کا آغاز آج رات سے ہوگا۔

فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد حجاج کرام کی وطن واپسی کا عمل شروع ہو گیا ہے ،آج صبح نجی ایئرلائن کی پرواز سے 35 حاجی لاہور پہنچ گئے ۔

جدہ سے صبح 5 بجے لاہور آنیوالی نجی ائرلائن کی پرواز سے 35 حجاج کرام لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ پہنچے، حجاج کے گھروالے اور رشتہ دار ائرپورٹ پر موجود تھے، جنہوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا ۔

حاجیوں کی وطن واپسی کے لیے باقاعدہ حج آپریشن آج سے شروع ہو رہا ہے اور اس کے تحت پہلی حج پرواز آج رات ایک بجے لاہور پہنچے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.