27 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 12:59
سال کا دوسرا چاند گرہن کل ہوگا، پاکستان میں جزوی نظر آئیگا
جیو نیوز - کراچی..... رواں سال کا دوسرا چاند گرہن کل ہوگا، پاکستان میں چاندگرہن کا نظارہ جزوی طور پر کیا جاسکے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابقمغربی ایشیا،افریقہ،یورپ اورامریکا میںمکمل چاندگرہن ہوگا، چاندگرہن کاآغازپاکستانی وقت کےمطابق صبح5بجکر 12منٹ پرہوگا جو صبح10بجکر23منٹ پراختتام پذیرہوگا۔
محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ چاند گرہن صبح 6 سے 7 بجےکے درمیان نظرآئے گا۔