تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 13:15

کراچی چڑیا گھر : جانوروں کی حرکتوں نے کیا بچوں کی سیر کا لطف دوبالا

جیو نیوز - کراچی ......عید الاضحیٰ کے تیسرے دن بھی بچوں کی موج مستی کم نہ ہوئی ،کراچی کے چڑیا گھر میں بچوں کا میلہ لگا رہا ،جہاں جانوروں کی نٹ کھٹ حرکتوں نے بچوں کی سیر کا لطف دوبالا کردیا ۔

عید کے تیسرے دن بچوں کا شوق شیر ، چیتا ، بندر دیکھنے کارہا،اس لیے وہ ضد کرکے والدین کو چڑیا گھر لے آئے۔جہاں پہنچتے ہی بچوں کی خوشی دیدنی تھی،کسی کواپنے پسندیدہ جھولے میں بیٹھ کر تو کوئی جانوروں کی شرارتوں سے لطف اندوز کر مزہ آیا۔

والدین کہتے ہیں بچوں کی ضد کے آگے ہار ماننی ہی پڑتی ہے،چڑیا گھر انتظامیہ نے بھی لوگوں کے رش کے باعث اپنے تمام اسٹاف کی چھٹیاں کردی ہیں ملتوی کردی ہیں تاکہ یہاں آنے والوں کو کسی قسم کی پریشانی نہ ہو۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.