27 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 15:31
حاجیوں کی واپسی شروع، نجی ایئرلائن سے 35 حجاج لاہور پہنچے
جیو نیوز - لاہور.......سعودی عرب سے حاجیوں کی وطن واپسی شروع ہوگئی، نجی ایئرلائن سے پینتیس حجاج لاہور پہنچے، سعودی ایئرلائن کی پرواز بھی تین سو حاجیوں کو لے کر کراچی پہنچ گئی، پی آئی اے کا حج آپریشن رات گئے شروع ہوگا۔
جدہ سے صبح پانچ بجے لاہور آنے والی نجی ایئرلائن کی پرواز سے 35 حجاج کرام لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے۔ حجاج کے گھروالے اور رشتے دار ایئرپورٹ پر موجود تھے جنہوں نے حاجیوں کا پرتپاک استقبال کیا۔
دوسری جانب سعودی ائیرلائن کی پہلی حج پرواز تین گھنٹے تاخیر سے 300 حاجیوں کو لے کر کراچی پہنچ گئی۔ذرائع کے مطابق بیشتر حاجیوں کا سامان جدہ ایئرپورٹ پر ہی رہ گیا ہے اور حجاج کرام کو کراچی ایئرپورٹ پر آب زم زم بھی نہیں دیا گیا۔