27 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 15:47
عیدالاضحیٰ کے تیسرے دن بھی مزے مزے کے پکوان تیار
جیو نیوز - کراچی.......پاکستان بھر میں عید کا تیسرا دن بھی مزے مزے کے پکوانوں کے ساتھ کٹا جب کہ بہت سے لوگوں نے تفریح گاہوں کا رخ کیا۔ ملک بھر میں عید کا تیسرا دن بھی عوام نے گھر پر گزارا۔
جانوروں کی قربانی کا سلسلہ عید کے تیسرے روز بھی جاری رہا۔ جن افراد کو عید کے پہلے اور دوسرے روز جانوروں کے ذبیحے کے لیے قصائی نہیں مل سکے تھے، انھوں نے عید کے تیسرے دن قصائی حاصل کیا اور قربانی کر کے سکون کا سانس لیا۔
لوگ تفریح کے لیے اپنے بچوں کے ساتھ پارکوں اور تفریح گاہوں میں بھی گئے جہاں انھوں نے گائے اور بکرے کے گوشت سے اپنی تواضع کی۔ شام تک تفریح گاہوں میں لوگوں کا رش بڑھتا رہا۔
اس کے علاوہ لوگوں نے سنیما گھروں کا بھی رخ کیا جہاں پاکستانی سنیما ایک سے ایک نئی اور عمدہ فلم پیش کر رہا ہے۔ جو لوگ باہر نہیں گئے انھوں نے گھر میں ہی چٹ پٹے پکوانوں کا لطف لیا۔