تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
27 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 18:20

جیو نیوز پر گمشدگی کی خبر، حاجی عمران گل کا خاندان سے رابطہ

جیو نیوز - پشاور.......پشاور کے علاقے گلبرگ سےتعلق رکھنے والے حاجی عمران گل کی گمشدگی کی خبر جیونیوز پر نشر ہونے کے بعد انہوں نے خاندان سے رابطہ کرکے اپنی خیریت کی اطلاع دیدی۔

پشاور کے علاقہ گلبرگ کے رہائشی عمران گل کے بھائی کامران گل نے جیونیوز کو بتایا کہ ان کےبھائی عمران کے لاپتہ ہونے کی خبر جیونیوز پر نشر ہوئی تو سعودی عرب میں ان کے دوستوں نے عمران گل کوصورتحال سے آگاہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران تین دن سے منیٰ میں تھے جہاں ان کا موبائل فون بندتھا۔ دوستوں کے کہنےپر عمران نے گھر رابطہ کیا اور اپنی خیریت سے آگاہ کیا۔

کامران گل نے اس موقع پر جیو نیوز کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جیو نیوز پر خبرنشر ہونے کی وجہ سے ان کے بھائی کی خیریت کی اطلاع انہیں ملی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.