28 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 3:32
نوازشریف، جان کیری ملاقات : پاک امریکا تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق
جیو نیوز - نیویارک.........وزیراعظم نوازشریف سے امریکی وزیر خارجہ جان کیری کی ملاقات میں دونوںممالک کے درمیان تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق، وزیراعظم کے دورہ امریکا پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں قائم مقام نمائندہ خصوصی برائے پاکستان و افغانستان کارل ملر نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کے اکتوبر میں دورہ امریکا کے منتظر ہیں۔ ملاقات میں جان کیری نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کوسراہا، پاک امریکا تعلقات کومزید مضبوط بنانے اور انہیں وسعت دینے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تعاون جاری رکھنے پراتفاق کیا گیا۔
لارل ملر کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کی حوصلہ افزائی کرتا ہے، تناؤ ختم کرنے کے لیے دونوں ملکوں کو اقدامات کرناچاہئیں۔
ملاقات میں مشیر خارجہ سرتاج عزیز، ملیحہ لودھی ،طارق فاطمی، اسحاق ڈار اور امریکا کے پاک افغان شعبے کے ڈائریکٹر بھی شریک تھے۔