تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 4:4

سانحہ منیٰ: پی آئی اے کا میتیں بلامعاوضہ پاکستان لانے کا اعلان

جیو نیوز - اسلام آباد......چیئرمین پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن ناصر جعفر نے اعلان کیا ہے کہ سانحہ منی میں شہید ہونے والے پاکستانیوں کی میتیں بلامعاوضہ پاکستان لائی جائیں گی۔

ناصر جعفر کے مطابق سانحہ منی میں شہید افراد کے لواحقین اگر میتیں سعودی عرب سے پاکستان لانا چاہتے ہیں، تو پی آئی اے بلامعاوضہ یہ خدمت انجام دے گی ، پی آئی اے سانحی منیٰ کے تمام متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کرےگی۔

قومی ایئر لائن کے چیئرمین نے اس سلسلے میں جدہ میں موجود پی آئی اے کے ڈائریکٹر کسٹمر سروسز خرم مشتاق کو ہدایات جاری کردی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.