28 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 4:59
منیٰ حادثے کے 5شہداء کی شہداء قبرستان منیٰ میں تدفین
جیو نیوز - منیٰ ........منیٰ حادثے میں شہید پانچ پاکستانیوں کی تدفین شہداء قبرستان منیٰ میں کر دی گئی ہے ۔
پاکستان حج میڈیکل مشن کے مطابق منیٰ حادثے میں شہید ہونے والے کراچی کے تلمیذ احمد، افتخار احمد اور قمر خان اور خانیوال کے عبدالرحمان اور شہناز قمر کی تدفین منیٰ کے شہداء قبرستان میں کر دی گئی ہے ۔