تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 6:3

سرگودھا؛فیس بک کےذریعےطالبہ کوفحش موادبھیجنے پر5 افراد پر مقدمہ

جیو نیوز - سرگودھا.......سرگودھا میں فیس بک کے ذریعے یونیورسٹی کی طالبہ کو فحش تصویریں اور دھمکی آمیز پیغامات ارسال کرنے والے 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق سٹیلائٹ ٹاؤن سرگودھا کی رہائشی یونیورسٹی کی طالبہ انسی خالد نے تھانہ ساجد شہید سرگودھا میں 5 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کروایا ہے ۔

طالبہ کا الزام ہے کہ ملزمان ایک سال سے اسے ہراساں کر رہے ہیں ۔ مختلف ٹیلی فون نمبروں کے ذریعے کالز کرتے ہیں ، فحش تصویریں بناکر فیس بک اور انٹرنیٹ کے ذریعے بھجواتے ہیں اور بلیک میل کرتے ہیں ۔

پولیس کا کہنا ہے ایف آئی آر میں نامزد ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.