28 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 7:31
حافظ آباد :مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک، دو فرار
جیو نیوز - حافظ آباد......حافظ آباد کے نواحی گاؤں چوچک کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دو فرار ہوگئے۔
3مسلح ڈاکوآج نماز فجر سے قبل ٹاہلی گورایہ کے قریب ایک شخص نزیر احمد سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوئے تو پولیس نے اطلاع ملنے پر ان کا تعاقب کیا۔ چوچک کے قریب پتن روڈ پر ڈاکوؤں اور پولیس کا آمنا سامنا ہوگیا۔ جس پر ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کی تو جواب میں پولیس نے بھی فائرنگ کی۔
اس دوران ایک ڈاکو موقع پر مارا گیا ۔ جبکہ دو ڈاکو فرار ہوگئے۔ پولیس ے ڈاکو کے قبضہ سے موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد کر لیا۔پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والا ڈاکو اقبال عرف بالی ہے جو سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث چلا آرہا تھا۔