تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 8:35

سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات پرشہباز شریف کی اداروں کو شاباش

جیو نیوز - لاہور......پنجاب کےوزیراعلیٰ محمدشہباز شریف نےعیدالاضحیٰ کے موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنانے پر کابینہ کمیٹی برائے امن و امان،پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو شاباش دی ہے۔

لاہورسےجاری بیان میں انہوں نےکہاکہ پولیس اور متعلقہ اداروں نے محنت اور فرض شناسی سےذمے داریاں نبھائیں،محمد شہباز شریفکاکہناتھاکہ امن وامان کےقیام اور عوام کےجان ومال کےتحفظ کیلئے پولیس حکام اور اہلکاروں کی کارکردگی قابلِ تعریف رہی،پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام اور اہلکاراس پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نےامیدظاہرکی کہ مستقبل میں بھی اسی محنت اور جذبے سےعوام کے جان و مال کےتحفظ کی ذمے داری ادا کی جاتی رہے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.