تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 13:32

این اے 122 ، 144اور این اے 154 میں ضمنی انتخابات

جیو نیوز - اسلام آباد.......الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 122 لاہور، این اے 144 اوکاڑہ اور این اے 154 لودھراں کے ضمنی انتخابات کے لیے فوج اور رینجرز کی تعیناتی کا حکم دے دیا، تینوں حلقوں میں ضمنی انتخابات 11اکتوبر کو ہوں گے۔

الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق ضمنی انتخابات میں فوج اور رینجرز کی تعیناتی کا فیصلہ امن و امان کی موجودہ صورتحال اور صوبائی الیکشن کمیشن، متعلقہ آر اوز اور ڈی آر اوز کی جانب سے درخواست دئے جانے کے پیش نظر کیا گیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 122لاہور، این اے 144اوکاڑہ، این اے 154لودھراں، پی پی 147،لاہور اور پی پی 16اٹک کے ضمنی انتخابات کے لیے فوج اور رینجرز کی تعیناتی کے لیے سیکریٹری داخلہ اور سیکریٹری دفاع کو خطوط ارسال کردیے گئے ہیں۔

این اے 122،این اے144، این اے 154اور پی پی 147میں ضمنی انتخابات 11 اکتوبر جبکہ پی پی 16 اٹک میں ضمنی انتخاب 6 اکتوبر کو ہوں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.