تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
28 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 13:48

منیٰ حادثے میں آپ کا کوئی پیارا لاپتا ہے تو جیونیوز کو بتائیں

جیو نیوز - کراچی.......منیٰ حادثے میں کیا آپ کا کوئی پیارا لاپتا ہے؟ کیا آپ کا اُس سے رابطہ نہیں ہورہا، تو جیونیوز کو بتائیں، ہم سب کو بتائیں گے، بچھڑے ہوؤں کو ملائیں گے۔

جیونیوز لاپتا حاجیوں کو اپنوں سے ملانے کے لیے اقدامات کررہا ہے،آپ بھی اس کوشش میں جیو نیوز کا ساتھ دیں، اگر آپ کا کوئی پیارا منیٰ حادثے کے بعد سے لاپتا ہے تو اسے تلاش کرنے کیلئے جیو نیوز کی مدد کریں اور اس کی تصویر،پاسپورٹ نمبر، پاسپورٹ کی فوٹو کاپی اور اپنا فون نمبر جیونیوز کو واٹس ایپ کریں 03082578335نمبر پر۔

جیسے ہی ہمیں لاپتا حاجیوں کی خبر ملے گی، ہم آپ کو آگاہ کریں گے،جیو نیوز اس مشکل گھڑی میں ہر قدم آپ کے ساتھ ہے۔دوسری جانب وزارت حج نے بھی ویب سائٹ پر نمبر جاری کردیے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.