تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 2:59

نیویارک :امن سربراہ کانفرنس میں نواز شریف اورمودی کا سامنا

جیو نیوز - نیویارک.......نیو یارک میں امن سربراہ کانفرنس کے دوران وزیراعظم نواز شریف اوربھارتی وزیراعظم کا آمناسامنا ہوگیا،نواز شریف نے مودی کودیکھ کر ہاتھ ہلایا ،تو مودی نے بھی ہاتھ ہلاکر جواب دیا ۔

بعد ازاںنیو یارک میں امن سر براہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےوزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ اقوام متحدہ کے امن مشن میں شامل پاکستان کے امن دستے دنیا کے مشکل ترین محاذوں پر خدمات انجام دے رہے ہیں ۔نیک کام کےلیے جان کی قربانی پیش کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے امن مشن کو فوجی دستے فراہم کرنے والا بڑا شراکت دار ہے ۔ پاکستان کے امن دستے دنیا کے مشکل ترین محاذوں پرخدمات انجام دے رہے ہیں۔ امن مشن کےمؤثر کردار کےلیے تمام وسائل بروئےکارلانےکی ضرورت ہے ۔

وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان نےامن دستوں کی مختلف ملکوں میں تقسیم کےلیے مشاورت کی تجویز دی ہے اور امن مشنز کی راہیں متعین کرنے میں ہمیشہ آگے رہے ہیں ۔امن مشن عالمی امن اور سلامتی کےضامن ہیں،نیک کام کےلیے جان کی قربانی دینےوالوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.